مفادپرستوں، لوٹوں اور موقع پرستوں کے نام نہاد اتحادکو بلدیاتی الیکشن میں بری طرح شکست ملے گی، بلاول بھٹو
جب بھی جیالے پارٹی کے تین رنگوں والے پرچم لہراتے ہوئے میدان میں آتے ہیں ان کے سامنے کوئی بھی مخالف کھڑا نہیں ہو سکتا، علیحدہ علیحدہ میٹنگز سے خطاب
بدھ 7 اکتوبر 2015 23:04
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مفادپرستوں، لوٹوں اور موقع پرستوں کے نام نہاد اتحادکو بلدیاتی الیکشن میں بری طرح شکست ملے گی کیونکہ جب بھی پیپلزپارٹی کے جیالے پارٹی کے تین رنگوں والے پرچم لہراتے ہوئے میدان میں آتے ہیں تو ان کے سامنے کوئی بھی مخالف کھڑا نہیں ہو سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ دادو اور جامشورو سے پارٹی کے منتخب اراکین، ضلعی عہدیداران اور مقامی رہنماؤں کی علیحدہ علیحدہ میٹنگز کی صدارت کرتے ہوئے کیا، میٹنگز میں دیگر کے علاوہ ایم این اے فریال تالپر، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزراسید مراد علی شاہ اورسید ناصر حسین شاہ سمیت جمیل سومرو نے بھی شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں دادو اور جامشورو اضلاع سے 100فیصد رزلٹ چاہتا ہوں کیونکہ یہ دونوں اضلاع ہمیشہ پارٹی کے ناقابل شکست اضلاع رہے ہیں، ضیاء کی کالی آمریت میں بھی ان اضلاع کے جیالوں نے سخت مزاحمت کی اور جمہوریت کے مقصد اور عوام کے حقوق کی سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ بھی دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.