مساجد وامام بارگاہوں کی گزرگاہوں کے راستوں کو فوری طور پر فول بروف بنا یا جائے سیکیورٹی کے موثر انتظام کئے جائیں،علامہ عباس کمیلی

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) مساجد وامام بارگاہوں کی گزرگاہوں کے راستوں کو فوری طور پر فول بروف بنا یا جائے سیکیورٹی کے موثر انتظام کئے جائیں محرم الحرام پوری انسانیت کے لیے صلح ،امن و آشتی کا مہینہ ہے جو اتحاد ،یگانت ،محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے کانفرنس میں ایک قرارداد متفقہ طور پر پیش کی گی کہ سانحہ عاشورہ،سانحہ چہلم،سانحہ حیدری مسجد،سانحہ امام بارگاہ علی رضا،سانحہ عباس ٹاون کے مقدمات فوری طور پر فوجی عدالت میں منتقل کئے جائیں کانفرس سے علامہ فر قان حیدر عابدی،علامہ عون نقوی،مولانا حسین مسعودی،مولانا جعفرسبحانی،علامہ علی کرار،علامہ باقر زیدی ،علامہ نثار قلندری،علامہ قنبر عباس ،شبر رضا و دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاطات جعفریہ الاینس کے زیر اہتمام مرکزی عزاداری سیل نشتر پارک میں اہتمام محرم الحرام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس و جلوس عزاکے پرمٹ ہولڈرز ،مساجدوامامبارگاہوں کے ٹرسٹیز،تنظیم عزاء کے نمائمندگان،مجلس وحدت المسلیمن،شیعہ علماء کونسل،ھیت آئمہ مساجد،زاکرین امامیہ ،آئی،او،آئی ایس او،اور معروف شیعہ علماء کرام،وزاکرین عظام نے شرکت کی اور جعفریہ الانس کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا کانفرنس میں صدارتی خطاب کر تے ہوئے علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کے عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین کی راھ میں کسی قسم کی روکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی عزاداری تبلیغ اسلام کا موثر ترین زریعہ ہے اس سلسلے میں حکومت محرم سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے برمٹ پرمیشن کے اجازت نامے جاری کرے ،شہر بھر میں سبیل امام حسین جائیں اور شہیدوں کی یاد کو تازہ کیا جائے کے الیکٹرک یکم محرم الحرام تا دس محرم الحرام بعد ا ز مغرب کراچی کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے بلدیہ عظمی کراچی کی شکستہ سڑکوں کی مرمت کر وائے اور سیوریج کے نظام اور صفائی ستھرائی پرتوجہ دے۔