اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدرمحمود حامد نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے بلدیاتی الیکشن میں ضلع سینٹرل کراچی میں جنرل ممبر کے امیدوار کی حیثیت سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے ۔انہوں نے آج اسسٹنٹ کمشنر ضلع سینٹرل سمیرا حسین کے آفس میں یونین کمیٹی نمبر 31نصیر آباد ،ضلع سینٹرل کراچی کے رو برو کاغذات ِ نامزدگی جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

محمود حامد نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے عوام کی محرومیوں کو ختم کر نے کے لیے شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں ایک جانب کرا چی کو بد امنی ،بھتہ خوری اور دہشت گردی کے جہنم میں جھونکا گیا ۔دوسری جانب بلدیاتی بجٹ پر ڈاکہ ڈال کر شہر کو کچرا کنڈی بنا دیا گیا ۔شفاف اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی کراچی کی قسمت کو بدلا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق میئر عبد الستار افغانی اور سابق سٹی ناظم نعمت اﷲ خان نے جس جذبے سے کراچی کے عوام کی خدمت کی اور کراچی کی حالت کو بدل ڈالا کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لیے اور عوام کی قسمت بدلنے کے لیے اُسی جذبے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :