اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ معیار ،تربیت اورجذبے کی بدولت پاک فوج موجودہ اورمستقبل کے چیلنجزکامقابلہ کرسکتی ہے،آرمی چیف

کیڈٹس خود کوتازہ ترین علاقائی وعالمی صورتحال اورپیشرفتوں سے باخبررکھیں،جنرل راحیل شریف کاپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کادورہ

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ معیار ،تربیت اورجذبے کی بدولت پاک فوج موجودہ اورمستقبل کے چیلنجزکامقابلہ کرسکتی ہے،کیڈٹس خود کوتازہ ترین علاقائی وعالمی صورتحال اورپیشرفتوں سے باخبررکھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے کیڈٹس کے تربیتی امور اور اکیڈمی کی استعداد کے فروغ کے منصوبوں کاجائزہ لیا جن میں چوتھی پاکستان بٹالین کے حوالے سے پیشرفت بھی شامل ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کیڈٹس پرزوردیا کہ وہ تازہ ترین علاقائی اورعالمی صورتحال اور پیشرفتوں سے آگاہ رہیں انہوں نے کہاکہ اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ معیار بھرپورتربیت اوربلندجذبے کی بدولت ہم موجودہ اورمستقبل کے چیلنجز کامقابلہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :