`شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام امن پسند جماعتوں کے ساتھ ملکر الیکشن لڑیں گے، یونس خان بونیری

جب بھی اختیار ملا شہر کو ہر قسم کے اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے کوئی کسر انہیں اٹھا رکھیں گے ، سیکرٹری جنرل اے این پی سندھ

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام امن پسند جماعتوں کے ساتھ ملکر الیکشن لڑیں گے ۔

(جاری ہے)

شہر بھر سے پارٹی امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ظلم و جبر سے نا پہلے ہمارے حوصلے پست ہوئے تھے نا آئندہ ہوں گے صرف عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ اور شہر کی سطح پر چیئر مین اور وائس چیئر مین کے عہدوں پر نئے چہروں کو نامزد کرے گی جاری آپریشن سے قبل شہر میں اے این پی کے متعلق غلط پروپیگنڈہ کیا گیا آج اصل حقیقت دنیا پر آشکار ہوچکی ہے شہر کے امن کی خاطر عوامی نیشنل پارٹی کی لیڈر شپ اور کارکنان نے اپنی جانوں کے نذرانے دیے بھر پور طریقے سے عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے بم دھماکوں اور سرکردہ رہنماؤں کو نشانہ بناکر ہمیں عوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی کراچی کی تمام مظلوم قومیتیں لالٹین کے نشان پر بھر پور اعتماد کریں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہاؤس میں امیدواران میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مذید کہا کہ ہم صرف الیکشن کے موسم میں عوام میں نہیں جاتے عوامی نیشنل پارٹی کے ذمہ داران سال بھر عوام میں موجود رہ کرمسائل کے حل کے لیے سرگرداں ہوتے ہیں ہم اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں شہر میں قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے ہم نے قاتل کو قاتل کہا جس کی پاداش میں شہر بھر میں ہمار ے کارکنان اور ہمدردوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی اور ان کی املاک کو نشانہ بنایا گیا جو انکشافات آج ملک کے خفیہ دارے کررہے ہیں ہمارے صوبائی صدر کئی برس قبل قو م کو آگاہ کرچکے ہیں جب بھی اختیار ملا شہر کو ہر قسم کے اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے کوئی کسر انہیں اٹھا رکھیں گے ۔