لاہور میں اقلیتوں کی جانب سے بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) لاہور میں اقلیتوں کی جانب سے بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ آرڈیننس میں اقلیتوں کو موثر نمائندگی نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور میں چیئرنگ کراس پر جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے زیر اہتمام پنجاب کے بلدیاتی آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہر بھر سے آئی کرسچن کمیونٹی نے شرکت کی،ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے اس موقع پر شدید نعرے بازی کی۔مظاہرے میں شریک لوگوں کا مطالبہ تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں اقلیتوں کی موثر نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :