وزیراعلیٰ سندھ کا ایک ڈی ایس پی کی جانب سے رینجرز کے خلاف اشتہار شائع کرنے پر اظہاربرہمی

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایک ڈی ایس پی کی جانب سے رینجرز کے خلاف اشتہار شایع کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز سندھ پولیس کے ساتھ ملکر صوبے بھر باالخصوص کراچی میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔رینجرز کے خلاف اشتہار دیکر پولیس اور رینجرز کے مابین مربوط رابطے کو کمزور کرنے کی ناکام سازش کی گئی ہے۔اس معاملے کی انکوائری کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اداروں کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے اس قسم کی حرکتیں نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :