رینجرز اور پولیس کے درمیان غلط فہمیاں پیدا نہ کی جائیں، سید قائم علی شاہ

کراچی میں قیام امن کیلئے دونوں اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس کے درمیان غلط فہمیاں پیدا نہ کی جائیں، کیونکہ کراچی میں قیام امن کیلئے دونوں اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں،اگر سندھ میں کرپشن ہوئی ہے تو اسے روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عبدالله شاہ غازی کے مزار پر عرس کی اختتامی تقریبات میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز سے متعلق اخبارات میں شایع ہونے والے اشتہارات کا نوٹیس لیکر انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے معاملے میں صرف سندھ کو ذمہ دار ٹہرانہ درست نہیں ،قانون کے نظر میں سب برابر ہیں اور سب ہی کا احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کی روک تھام کیلئے آزاد احتساب کمیشن تشکیل دے رہے ہیں اور ٹہوس ثبوتوں کے بنیاد پر کرپشن میں ملوث بڑے عناصر کے خلاف بھی کاروائی میں عمل میں لائی جائے گی۔