Live Updates

عمران خان کو یقین ہوچکا ان کا کردار اب پاکستانی سیاست سے ختم ہوچکا ہے، پرویز رشید

نواز شریف فوبیا کا شکار عمران تقریر کے دوران بھول جاتے ہیں ان کی غلیظ زبان گھروں میں بھی سنی جاتی ہے، وزیر اطلاعات چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر تقریر وزیراعظم کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف ہوتی ہے، بیان

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف فوبیا کا شکار عمران تقریر کے دوران بھول جاتے ہیں کہ ان کی غلیظ زبان گھروں میں بھی سنی جاتی ہے، ان کی ہر تقریر نواز شریف کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو اب یقین ہوچکا ہے کہ ان کا کردار اب پاکستانی سیاست سے ختم ہوچکا ہے، ان کی ہر تقریر وزیراعظم محمد نواز شریف کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف ہوتی ہے اور پاکستان کی ترقی پر تنقید صرف پاکستان کے دشمن اور ان کے ایجنٹ ہی کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف فوبیا کا شکار عمران خان تقریر کے دوران بھول جاتے ہیں کہ ان کی غلیظ زبان گھروں میں بھی سنی جاتی ہے، پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم پر تنقید سے زیادہ پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات