Live Updates

نوازشریف ملک کے کرپٹ ترین آدمی ہیں، ان سے تو آصف زرداری بہتر تھے،عمران خان

قوم پیسے اور تگڑی فوج سے نہیں انصاف ملنے سے اوپر جاتی ہے، نندی پور میں ڈاکہ مارا گیا ،منصوبے پر22کی بجائے 84ارب خرچ کر ڈالے پانچ دن بعد بند ہوگیا،قرض اتارنے کیلئے قرضے لئے جارہے ہیں،میاں صاحب حافظ آباد کا جلسہ دیکھ کر ڈر گئے ،خوف میں آ کر کسان پیکیج دیا حکومت نے جان بوجھ کر پولیس میں گلوبھرتی کئے ہیں ،11 اکتوبر کو لاہور میں جیتیں گے ، اوکاڑہ میں تگڑا مقابلہ کرینگے،موجودہ حالات میں قوم کو 2 میٹرو بسوں کی ضرورت تھی یا سکولوں کی؟ دانش سکولوں کی جگہ 21 ہزار سکولوں کی دیواریں، ٹوائٹلس بن سکتے تھے، ایسی تحریک کی تیاری کررہا ہوں جو ہمیں عظیم قوم بنائیگی، چیئرمین تحریک انصاف کا اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:57

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائدکیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ملک کے کرپٹ ترین آدمی ہیں، ان سے تو آصف زرداری بہتر تھے،میاں صاحب حافظ آباد کا جلسہ دیکھ کر ڈر گئے اور خوف میں آ کر کسان پیکیج دیدیا، نندی پور میں ڈاکہ مارا گیا اور پراجیکٹ کو 22 ارب کی بجائے 84 ارب تک پہنچا دیا اور وہ بھی پانچ دن بعد بند ہو گیا،قوم پیسے اور تگڑی فوج سے نہیں بلکہ انصاف ملنے سے اوپر جاتی ہے،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، نوجوانو!آپ کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے اور میری ٹیم بننا ہے،مجھے پتہ ہے کہ آپ کو نوکریوں کوفکر ہے ہم حکومت میں آکر اپ کو برسرروزگارکریں گے،حکومت نے بوجھ کر پولیس میں ’گلو’بھرتی کیے ہوئے ہیں ہم نے خیبرپختونخوا سے 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو اس لیے نکالا ہے کہ وہ کرپٹ تھے ، ہم 11 اکتوبر کو لاہور میں جیتیں گے اور اوکاڑہ میں تگڑا مقابلہ کرینگے،ازشریف نے1994سے 1997میں 470 روپے ٹیکس دیا ،موجودہ حالات میں قوم کو 2 میٹرو بسوں کی ضرورت تھی یا اسکولوں کی؟ شہبازشریف دانش اسکول بنارہے ہیں لیکن دانش اسکول نہ بناتے تو21ہزار اسکولوں کی دیواریں اور ٹوائلٹس بن جاتے،ڈیزل پر 50 فیصد جی ایس ٹی لگادیا گیا ،کبھی اتنا مہنگا نہیں کیا گیایورپ اور برطانیہ میں انصاف کا نظام ہے ، اس لیے وہاں خوشحالی ہے،میں ایک تحریک کی تیاری کررہاہوں جو ہمیں عظیم قوم بنائیگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستانی قوم کو نئی سوچ دی، میں نے قوم کو ایک آزاد قوم بنانے کی کوشش کی اور قوم کے جاگنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں،میں وزیراعظم بنوں یا نہ بنوں لیکن میں اللہ سے کہہ سکوں گا کہ میں نے لوگوں کو شعوردیا،انہوں نے کہاکہ قوم پیسے اور تگڑی فوج سے نہیں بلکہ انصاف ملنے سے اوپر جاتی ہے، کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور ناانصافی کا نہیں چل سکتا، ہمارا وزیراعظم آئی ایم ایف سے قرضے مانگتا ہے، حکمرانوں نے بھیک مانگ مانگ کر ہر پاکستانی کو مقروض کر دیا۔

عمران خان نے کہا مغرب اور پاکستان میں انصاف کے نظام کا فرق ہے، مغرب میں لوگوں کو انصاف ملتا ہے لیکن پاکستان میں امیر اور غریب کا فرق ہے،ملک میں طاقت ور ہر ناجائز کام کر سکتا ہے، انہوں نے کہا میاں صاحب حافظ آباد کا جلسہ دیکھ کر ڈر گئے اور خوف میں آ کر کسان پیکیج دیدیا، عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کرپٹ ترین آدمی ہیں کیونکہ آپ نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی ہے۔

میاں صاحب آپ سے تو آصف زرداری بہتر ہے جس نے 480 ارب کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا اور آپ نے 615 ارب کا کر دیا، عمران خان نے کہا نندی پور میں ڈاکہ مارا گیا اور پراجیکٹ کو 22 ارب کی بجائے 84 ارب تک پہنچا دیا اور بھی پانچ دن بعد بند ہو گیا،عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے تمام وزراء انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ، اگر وزراء انتخابی مہم میں حصہ لیں گے تو الیکشن شفاف کیسے ہوگا،دھرنے والاجنون واپس آگیا ہے، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)اور جنون کا مقابلہ ہے، انہوں نے کہاکہ کل(جمعہ کو) لاہورمیں مزنگ چنگی پر بڑا جلسہ کریں گے اور بتادیں گے لاہورکے عوام کس کے ساتھ ہیں، ملک بھر میں موجود تحریک انصاف کے کارکن لاہور پہنچیں اور جلسے میں شرکت کریں۔

انہوں نے کہاکہ کسان کو بجلی دس روپے فی یونٹ دی جارہی ہے ،میں کسانوں کی ترقی کے لیے 5 سال کا منصوبہ بناوٴں گا،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،عمران خان نے کہاکہ نوجوانو!آپ کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے اور میری ٹیم بننا ہے،مجھے پتہ ہے کہ آپ کو نوکریوں کوفکر ہے ہم حکومت میں آکر اپ کو برسرروزگارکریں گے،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے بوجھ کر پولیس میں "گلو"بھرتی کیے ہوئے ہیں ہم نے خیبرپختونخوا سے 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو اس لیے نکالا ہے کہ وہ کرپٹ تھے ،انہوں نے کہاکہ ہم 11 اکتوبر کو لاہور میں جیتیں گے اور اوکاڑہ میں تگڑا مقابلہ کرینگے،عمران خان نے کہاکہ نوازشریف نے1994سے 1997میں 470 روپے ٹیکس دیا ،ان کا کہناتھا کہ عام انتخابات 2013میں مسلم لیگ(ن)نے الیکشن دھاندلی سے جیتا،موجودہ حالات میں قوم کو 2 میٹرو بسوں کی ضرورت تھی یا اسکولوں کی؟ شہبازشریف دانش اسکول بنارہے ہیں لیکن دانش اسکول نہ بناتے تو21ہزار اسکولوں کی دیواریں اور ٹوائلٹس بن جاتے،انہوں نے کہاکہ ڈیزل پر 50 فیصد جی ایس ٹی لگادیا گیا ،کبھی اتنا مہنگا نہیں کیا گیا،تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ یورپ اور برطانیہ میں انصاف کا نظام ہے ، اس لیے وہاں خوشحالی ہے،مگر یہاں آپ قلیتوں سے پوچھیں ، کیا یہاں انصاف ملتا ہے ؟میں ایک تحریک کی تیاری کررہاہوں جو ہمیں عظیم قوم بنائیگی ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اقتدار کے لیے نہیں تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی میں آیا ، ان کا مزید کہنا تھا آج لڑائی ایک اور دو نمبر سیاست کی ہے اور پچھلے کئی سالوں سے دو نمبری کی سیاست ہو رہی ہے جب اصل تھیلے کھلوائے تو اس میں بلے کو مہریں لگی ہوئی تھیں، ہم پاکستان کی سیاسی سوچ بدلنے آئے ہیں کیونکہ ہمیں غلامی نہیں عوام کی خدمت کرنی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات