نیٹکوکے اعلیٰ حکام نے سکردو دشمن پالیسی اپنالی،سکردو روٹ کو مزید بحران سے دوچار

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:57

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) گلگت بلتستان کی سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکوکے اعلیٰ حکام نے سکردو دشمن پالیسی اپنالی ۔ایم ڈی نیٹکو نے سکردو روٹ کو مزید بحران سے دوچار کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے اہم مقام بلتستان ریجن کا ہیڈ کوارٹر سکردو نیٹکو حکام کی بد نیتی کے باعث بری طرح نظر انداز کیا جارہا ہے۔اور سکردو روٹ بحرانی کیفیت سے دوچار ہے ۔

(جاری ہے)

سکردو جیسے مصروف اور اہم سٹیشن پر صرف 12گاڑیاں دستیاب ہیں جس سے روٹ کی اور سٹیشن کی ضروریا ت پوری نہیں ہو رہی ہیں جبکہ گانچھے سٹیشن کے آغاز کے بعد بجائے اس سٹیشن کو اضافی گاڑیاں دینے کے ایم ڈی نیٹکو کے حکم سے سکردو کی 18میں سے 6گاڑیاں خپلو کو دے دی گئیں اور یو ں سکردو سٹیشن میں گاڑیاں کم پڑ گئی ہیں ۔دوسری جانب نئی آنے والی گاڑیوں کی تقسیم کے معاملے پر بھی نیٹکو ہیڈ آفس کی جانب سے امتیاز ی سلوک کی روایت پرانی ہے اور جب بھی ادارے کو نئی گاڑیاں ملتی ہیں تو سکردو کو محروم رکھا جاتا ہے جبکہکھٹارہ اور ناقابل استعمال پرانی گاڑیوں پر یہ سٹیشن چلایا جا رہاہے ۔نیٹکو حکام کی اس پالیسی پر عوام نے شدید تنقید کی ہے ۔