پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی قانون 2015منظور کر لیا

بلدیاتی انتخابات میں چیئر مین اور وائس چیئر مین ایک ساتھ الیکشن لڑ سکیں گے

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی قانون 2015منظور کر لیا ‘بلدیاتی انتخابات میں چیئر مین اور وائس چیئر مین ایک ساتھ الیکشن لڑ سکیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیرقانون کی رانا ثناء اﷲ خان کی جانب سے پیش کیے جانیوالے مذکورہ مسودہ قانون کو اپوزیشن کے شدید تحفظات کے باوجود منظور کر لیا گیا ہے جسکے مطابق بلدیاتی قانون کے تحت یونین کونسل کا چیئر مین اور وائس چیئر مین ایک ساتھ الیکشن لڑ سکیں گے جبکہ یونین کونسل میں خواتین کی 2نشستوں کے علاوہ یوتھ ‘اقلیتی اور ورکرز کی بھی ایک ایک نشست ہوگی ۔