دوسروں پر بے جا تنقید اور ہر بات پر شور و غوغا کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،11 اکتوبر کو لاہور کے محب وطن عوام ہلہ گلہ’ دھرنا اور ہر طرف افراتفری پھیلانے والی پارٹی کو اپنا مینڈیٹ نہیں دیں گے ‘ پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری اور غیر سنجیدہ ہے‘ دوسروں پر بے جا تنقید اور ہر بات پر شور و غوغا کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ کی احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ خان نے کہا ہے کہ11 اکتوبر کو لاہور کے محب وطن عوام ہلہ گلہ’ دھرنا پارٹی اور ہر طرف افراتفری پھیلانے والی جماعت پی ٹی آئی کو اپنا مینڈیٹ نہیں دیں گے ‘ پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری اور غیر سنجیدہ ہے‘ دوسروں پر بے جا تنقید اور ہر بات پر شور و غوغا کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ‘ اس طرز سیاست نے تحریک انصاف کو ماضی میں بے حد نقصان پہنچایا ہے اور مستقبل میں بھی پہنچائے گا‘ افسوس کی بات ہے کہ چوہدری محمد سرور 40 سال قبل لندن جیسے گئے تھے ویسے ہی واپس آئے ہیں‘ضمنی انتخابی مہم میں نواز،شہباز کا نہ آنا ہمارے اطمینان کو واضح کرتا ہے، 15لاکھ اخراجات کی پابندی امیدوار پر ہے ووٹروں پر نہیں،ضمنی انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے تک ایازصادق کے اخراجات یقینا15لاکھ سے کم ہونگے،پنجاب حکومت اس قابل ہے کہ پولنگ کیلئے پرامن ماحوال مہیا کرسکے،اگر الیکشن کمیشن فوج یا رینجرز کو بلاتا ہے تو اس سے ہماری مدد ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اﷲ خان نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق نے کوئی نازیبا بات نہیں کی۔ضمنی الیکشن ہویابلدیاتی انتخابات میں امن کویقینی بنایاجائیگا۔این اے122 کی جیت کے حوالے سے مسلم لیگ ن مطمئن ہے۔ 15لاکھ اخراجات کی پابندی امیدوار پر ہے ووٹروں پر نہیں،این اے122 کی انتخابی مہم میں بہت سارے لوگ اپنی طرف سے تشہیرکررہے ہیں،ایازصادق کی جیب سے15لاکھ سے کم پیسے خرچ ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقینا خیبر پختوانخواہ میں میں تبدیلی آئی ہے،اب وہاں کرپشن کی شرح زیادہ ہو گئی ہے ،اب بھی چوری کی گاڑیاں ادھر ہی پہنچتی ہیں، پورے ملک میں اسمگلنگ کا مال خیبر پختوانخواہ سے ہی آتا ہے،پولیس کلچر یہ ہے کہ بیلٹ باکس اٹھانے والے وزیر کو پروٹوکول کیساتھ گھر پہنچایا گیا، میاں افتخار جیسے سینئر سیاستدان کیخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،مدعی کی تردید پر کہتے ہیں کہ ہجوم کا دباؤ تھا اس لئے غلطی ہوئی۔

خیبر پختوانخواہ میں تبدیلی صرف یہ آئی ہے کہ وہ جھوٹے بیان دیتے ہیں اور الزامات لگاتے ہیں۔عوام 11اکتوبر کوغیرجمہوری اور غیر سنجیدہ رویے کو مسترد کردینگے، لاہوریے افراتفری اور دھرنا سیاستدانوں کو مینڈیٹ نہیں دینگے،دھرنا سیاست کرنے والوں نے شور شرابے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور جب ہمارے ساتھ تھے تو معقو ل آدمی تھے، اب انہیں بھی کچھ ہوگیا ہے،چوہدری سرورٹائیگرز اور ٹائیگریس کے درمیان عجیب سے موڈ میں رہتے ہیں،40سال انگلینڈ میں رہنے کے باوجود چودھری سرور جیسے گئے ویسے ہی واپس آئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کو ڈرائنگ روم پارٹی سے عوامی پارٹی بنایا ،مسلم لیگ (ن) کے سوادیگر تمام جماعتیں اب بھی ڈرائنگ روم کی پارٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی بل کے حوالے سے اقلیتوں کے احتجاج پر کہا کہ احتجاج بلاجوازہے،قومی،صوبائی اسمبلیوں اور کنٹونمنٹ میں بھی اقلیتوں کا چناؤ بل واسطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ خلاق کے حوالے سے ابہام سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے باعث پیدا ہوا، لاہو رہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا این اے 122کے حوالے سے نوٹیفکیشن معطل ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے حتمی مراحل میں داخل ہورہی ہے، پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔انشا اﷲ آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان دے کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :