Live Updates

عمران خان نے وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی کو رنگ باز کا خطاب دیدیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:54

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ آصف کو رنگ باز کا خطاب دیدیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اوکاڑہ میں این اے 144 کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ہماری باتوں کا جواب دینے کیلئے چار پانچ چمچے رکھے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان چمچوں میں سیالکوٹ کے رنگ باز بھی شامل ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب آپ کو جو کہنا ہے وہ خود کہو سیالکوٹ کے رنگ بازوں سے نہ کہلواؤ

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :