Live Updates

وزیرعظم نے 40لاکھ کا ٹیکس دیا ہے،300کنال کے گھر میں رہنے والے عمران خان بتائیں کتنا ٹیکس ادا کیا؟ عمران خان جھوٹوں کے عالمی چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں ،وہ اس عادت کو ترک نہیں کر سکتے، پیپلز پارٹی کے بھگوڑے اور (ق) لیگ کے مفرور ان کے امیدوار ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب پر رد عمل کااظہار

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیرعظم نواز شریف نے 40لاکھ کا ٹیکس دیا ہے،300کنال کے گھر میں رہنے والے عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ عمران خان جھوٹوں کے عالمی چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں وہ اس عادت کو ترک نہیں کر سکتے،پاکستان پیپلز پارٹی کے بھگوڑے اور (ق) لیگ کے مفرور ان کے امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کے دوران حکومت پرکی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کے لئے گئے قرضے واپس کر رہی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے چالیس لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ہے، عمران خان 300کنال کے گھر میں رہتے ہیں کیا وہ قوم کو بتائیں گے کہ انہوں نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جھوٹوں کے عالمی چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں، وہ اپنی اس عادت کو ترک نہیں کر سکتے۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بگھوڑے اور (ق) لیگ کے مفرور ضمنی انتخابات میں عمران خان کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت نے غیر ملکی ایجنسیوں سے کروڑوں ڈالرز لئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات