بھارتی شخص کی اپنی بیوی کو وٹس ایپ کے ذریعے طلاق

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 22:44

بھارتی شخص کی اپنی بیوی کو وٹس ایپ کے ذریعے طلاق
کیرالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) ایک بھارت شخص کی جانب سے اپنی بیوی کو وٹس ایپ کے ذریعے طلاق دینے کے واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جو کہ روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہے اس کی جانب سے اپنی بیوی کو شادی کے صرف 10 دن بعد ہی سماجی رابطے کے سلسلے میں استعمال ہونے والی ایپلیکیشن وٹس ایپ کے ذریعے طلاق کا پیغام بھیج دیا گیا۔

طلاق کا پیغام اس شخص کی بیوی پر بجلی بن کر گرا۔ اس سلسلے میں اس خاتون نے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد اس کا شوہر دبئی کیلئے روانہ ہوگیا تھا تاہم اس کی جانب سے کسی قسم کوئی رابطہ نہیں کیا جارہا تھا۔ وہ اپنے شوہر سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کررہی تھی تاہم اس کے شوہر کی جانب سے کوئی جواب نہین دیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

پھر ایک دن اچانک اس کا پیغام آیا ہے کہ وہ اسے بالکل پسند نہیں کرتا، اگر ہم سیب کو کھانا پسند کرتے ہوں تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اسے روزانہ کھایا جانا پسند کیا جائے، لہذا تمہیں طلاق ہے، طلاق ہے، طلاق ہے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ وہ یتیم ہے اور میڈیکل کی طالبہ ہے۔ اس کی ماں نے اسے جہیز میں 10 لاکھ روپے اور بیش قیمتی سونا دیا تھا۔ تاہم اب اس تمام صورتحال کے باعث اسے اور اس کی بہن کو پڑھائی چھوڑنی پڑ رہی ہے۔ دوسری جانب سے مقامی علماء کی جانب سے اس قسم کی طلاق کو غیر قانونی اور غیر شرعی قرار دے دیا گیا ہے۔ جبکہ عدالت کی جانب سے بھی مذکورہ شخص کو طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :