لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے طریقہ کار کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے 15اکتوبر کو جواب طلب کر لیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے طریقہ کار کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے 15اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا قانون کے تحت چیئرمین پیمرا کی تعیناتی صدر مملکت کا اختیارہے، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات قانون کے برعکس اس عہدے پر اپنا من پسند چیئرمین تعینات کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے پیمرا چیئرمین کی تعیناتی کے لئے اپنے من پسند افراد کے انٹرویوز مکمل کر لئے ہیں۔حکومت من پسند چئیرمین کی تعیناتی کرکے میڈیا کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرنا چاہتی ہے لہذا عدالت چئیرمین پیمرا کی تعیناتی کے طریقہ کار کو کالعدم قرار دے.جس پر عدالت نے چئیرمین پیمرا کی تعیناتی کے طریقہ کار کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے پندرہ اکتوبر کوجواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :