الیکشن ٹربیونل لاہور ایک بار پھر فعال ہو گیا ، ٹربیونل کے جج راشد قمر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ٹربیونل کے جج نے زیر التواء انتخابی عذر داریوں کے درخواست گزاروں اور تمام فریقین کو 15اکتوبر کو طلب کر لیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) الیکشن ٹربیونل لاہور ایک بار پھر فعال ہو گیا ، ٹربیونل کے جج راشد قمر نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد زیر التواء انتخابی عذر داریوں کے درخواست گزاروں اور تمام فریقینی کو 15اکتوبر کو طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) کاظم علی ملک کے عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد الیکشن ٹربیونل لاہور غیر فعال ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور کے الیکشن ٹربیونل کے غیر فعال ہونے کی بنا پر قومی اسمبلی کے حلقہ 118اور 128سمیت صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 150کے علاوہ 9حلقوں کی انتخابی عذر داریوں کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے راشد قمر کو الیکشن ٹربیونل کا جج مقرر کیا گیا تھا اور نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد راشد قمر نے باضابطہ اپنے عہدہ سنبھال لیا ہے۔راشد قمر نے زیر التوا ء انتخابی عذر داریوں کے درخواست گزاروں اور تمام فریقین کو 15اکتوبر کے لئے طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد قمر کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی زیر التوا ء انتخابی عذر داریاں جلد نمٹانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :