جمعیت علماء پاکستان نے حلقہ این اے 122 میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) جمعیت علماء پاکستان نے حلقہ NA-122 میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔ جمعیت علماء پاکستان کی سنٹرل کمیٹی کا اجلاس JUP کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ NA-122 کے انتخابات میں JUP پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرے گی، جمعیت علماء پاکستان کے صدر حاجی محمد زبیر نے پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کا پاکستان تحریک انصاف کے حمایت کے فیصلے کا خیرمقدم کیااور کہا کہ اس اتحاد سے کرپٹ مافیہ کو شکست دینے میں مزید آسانی ہو گی، اجلاس میں جمعیت علماء پاکستان کی تنظیم نو کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

صدرِ جمیعت نے اس بات پر زور دیاکہ دور حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم نو کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔