راولپنڈی،محرم الحرام کے دوران190سے زائد مختلف مسالک کے علماء کرام اورذاکرین پرپابندی عائد

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) محرم الحرام کے دوران 190 سے زائد مختلف مسالک کے علماء کرام اورذاکرین پرپابندی عائد کردی گئی ،محرم الحرام کے موقع پرکالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں،محرم الحرام کے تمام دن محفوظ بنانے کے لئے فوج ،رینجرز،ایلیٹ فورس اورمقامی پولیس سکیورٹی فراہم کرے گی ،پندرہ ہزار پولیس کے افسران واہلکار تعینات کی جائیں گے ،جب کہ فوج کی سولہ اوررینجرز کی دس کمپنیوں کے جوان سکیورٹی فراہم کرینگی ،خود کش حملہ اورٹارگٹ کلنگ سمیت مجالس کے کھانوں اورپانی میں زہر ملانے کے خدشات بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز راولپنڈی کمشنر آفس میں کیپٹن ریٹائرڈ زائد سعید اور ریجنل پولیس آفیسر فخر سلطان راجہ نے صحافیوں کوسیکیورٹی معاملات وانتظامات پربریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ محرم الحرام کے دوران 190 سے زائد تمام مسالک کے علماء و ذاکرین کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی ،جس کے تحت ضلع راولپنڈی میں بریلوی کے 2، اہل تشیع کے 16 اوردیو بندی کے18 علماء کرام و ذاکرین کے داخلے پرمکمل پابندی عائد ہوگی ، اشتعال انگیز تقریر کرنے والے علماء کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام مذہبی اجتماعات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کرنے پر پابندی عائد ہوگی، راولپنڈی شہر سمیت پوری ڈویژن میں 636 جب کہ راولپنڈی کینٹ اورشہر میں 350سی سی ٹی کیمراز نصب کئے جائیں گے، نومحرم الحرم تا دس محرم الحرام کے دوران راولپنڈی ڈویژن م726جلوس ، 3813 مجالس منعقد کی جائیں گی ، ماتمی جلوس و مجالس کو اے بی سی کے نام سے تین حصوں میں تقسیم کیاگیاہے،داخلی و خارجہ راستوں کو مکمل سیل کیا جائے گا،واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے ،تین مراحل پر رضا کار جامع تلاشی لیں گے، مرکزی جلوسوں پر موبائل جیمر اور موبائل کیمرے لگائے جائیں گے ،جب کہ 9 دس محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ متوقع ہے ،صحافیوں کے لئے کسی بھی واقعے کی رپورٹ نشر کرنے سے قبل مجاز اتھارٹی سے تصدیق کرانا ضروری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :