Live Updates

عمران خان کی لاہور میں ہر انٹری پی ٹی آئی کے بیڑے میں ایک سوراخ کا اضافہ کر دیتی ہے ‘ عمران خان کو گمراہی پھیلانے کیلئے کھلا نہیں چھوڑ سکتے ،پیسے کی چمک (ن) کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے بیان پرردعمل کااظہار

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی لاہور میں ہر انٹری پی ٹی آئی کے بیڑے میں ایک سوراخ کا اضافہ کر دیتی ہے ،عمران خان کو گمراہی پھیلانے کے لئے کھلا نہیں چھوڑ سکتے ۔ بدھ کو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بہتان خان بتاؤ میں نے کب ، کہاں اور کیسے نوکریاں بانٹیں ؟۔

(جاری ہے)

بنی گالہ میں 300کنال کا گھر رکھنے والے الزام خان بتاؤ کتنا انکم ٹیکس دیا ۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے پابندی اٹھانے کے بعد انتخابی مہم میں حصہ لینا شروع کیا اور ذاتی حیثیت میں انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی مخالفت میں بیرون اور اندرون ملک عمران خان پیش پیش ہیں ۔مسلم لیگ (ن) نے ایماندار شخص کو میدان میں اتار ا ہے ،پیسے کی چمک (ن) لیگ کے امیدوار کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات