ایس ای سی پی ائر یونیورسٹی میں انوسٹر ایجوکیشن پر سیمینار منعقد کرے گا ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور ائریونیورسٹی کے مابین بدھ کے روز ایک مفاہمتی یا داشت پر دستخط کئے گئے ، جس کا مقصد طالب علموں میں بچتوں کی اہمیت اجاگر کرنے اور محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع سے متعلق آگہی پیدا کرنے کے لئے تعاون کرناہے۔ نوجوانوں کو سرمایہ سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لئے ایس ای سی پی نے مختلف یونیورسٹوں کیساتھ تعاون کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

مفاہمتی یاداشت پر ایس ای سی پی کے کمشنر عاکف سعید اورائریونیورسٹی کے رجسٹرار ائر کماڈور ( رئٹائرڈ) طارق ایم اشرف نے دستخط کئے۔ اس مفاہمتی یاداشت کے تحت ایس ای سی پی یونیورسٹی کے طالب علموں کے لئے سیمنار اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کرے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ائر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، ائر وائس مارشل (رئٹائرڈ)فائض عامر، مختلف فیکلٹی کے ڈین اور ایس ای سی پی کے سنئیرحکام موجود تھے۔

ان پروگراموں میں طالب علموں کو بچتوں، سرمایہ کاری، فنانشل پلانگ اور کیپیٹل مارکیٹ کے متعلق آگہی دی جائے گی۔اس موقع پر ایس ای سی پی کے ایس ای سی پی کے کمشنر عاکف سعید نے کہا کہ نئی نوجوان نسل میں بچتوں کا رجحان پیدا کرنا اور اس حوالے سے ان میں آگاہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ اس پرواگرام ’‘ جمع پونجی ‘ کا مقصد نوجوانوں میں مالیاتی نظم و ضبط پیدا کرنا ہے اور انہیں پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ ، انشورنس اند غیر بینکاری مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں سے اگاہ کرنا ہے۔ اس بارے میں مزید معلومات ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجولیشن کے ویب پورٹل جمع پونجی پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :