حکومت ، سیاسی پارٹیاں اور آئینی ادارے آئینی، سیاسی، شہری اور سماجی امور میں شہریوں کی شرکت یقینی بنائیں، پاکستانی عوام کی ترقی اور بہبود کا واحد ذریعہ جمہوریت ہے، پاکستانی عوام کی ترقی اور بہبود کا واحد ذریعہ جمہوریت ہے ، ملکی معاملات میں شہریوں کی شمولیت جمہوریت کی پائیداری اور تحفظ کی ضامن ہے

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سینیٹر تاج حیدر کا قائد اعظم یونیورسٹی میں منعقد سیمینار سے خطاب

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:28

اسلام آباد/ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے سینیٹر تاج حیدر نے کہاہے کہ پاکستانی عوام کی ترقی اور بہبود کا واحد ذریعہ جمہوریت ہے پاکستانی عوام کی ترقی اور بہبود کا واحد ذریعہ جمہوریت ہے اور ملکی معاملات میں شہریوں کی شمولیت جمہوریت کی پائیداری اور تحفظ کی ضامن ہے۔ اس لیے حکومت ، سیاسی پارٹیوں اور آئینی اداروں کے لیے اشد ضروری ہے کہ وہ حکومتی، آئینی، سیاسی، شہری اور سماجی امور میں شہریوں کی شرکت یقینی بنائیں۔

وہ بدھ کوپاکستان سٹڈی گروپ آن فیڈرلزم کے زیر اہتمام جمہوریت اور شہری شمولیت کے موضوع پر قائد اعظم یونیورسٹی میں منعقد ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے معرض وجود میں لائی گئی اور ریاست کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ شہریوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے۔

(جاری ہے)

ریاستی اشرافیہ کے ذاتی مفادات کو شہریوں کے اجتماعی مفادات پر ترجیح نہ دی جائے۔

انھوں نے آٹھویں آئینی ترمیم کو پاکستان کی آئینی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جس کے نتیجے میں صوبائی خود مختاری اور شہری قوت سازی کے امکانات میں اضافہ ہوا۔ لیکن انھوں نے آٹھویں ترمیم کے بعد آئینی اداروں کی کارکردگی سے بے اطمینانی کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق صوبوں کی مسلسل درخواستوں کے باوجود مشترکہ مفاداتی کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا۔

قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس منعقد نہیں ہو رہا جس کے نتیجے میں صوبوں کو ان کا جائز حصہ نہیں مل رہا جبکہ مرکز نے ہر سال اس حصے میں اضافے کا وعدہ کیا تھا۔ انھوں نے پاک چائنا تجارتی راہداری کے رستوں اور معاہدوں کے حوالے سے فیصلوں میں صوبائی اور عوامی شرکت کی ضرورت پر بھی اصرار کیا۔انھوں نے جمہوری عمل میں مداخلت یا جمہوری عمل کی معطلی کو جمہوریت اور عوامی ترقی کے لیے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے بد عنوانی سے نجات کے لیے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی اہمیت اجاگر۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سٹڈی گروپ آن فیڈرلزم کے سربراہ ڈاکٹر ساجد اعوان نے ریاستی عملداری کے لیے فیصلہ سازی میں عوام کی شرکت کو انتہائی ضروری قرار دیا۔ ان کے مطابق رضائے عوام معاشرے میں احتساب کا عمل بنانے کا واحد ذریعہ ہے اور فیصلہ سازی سے عوامی دوری معاشرتی مسائل میں اضافے کا مو جب بنتی ہے۔ انھوں نے صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب میں جلد از جلد مقامی حکومتوں کی تشکیل پر زور دیا تا کہ عوامی مسائل کا مقامی سطح پر حکومتی امور میں عوامی شرکت کے ذریعے موثر حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :