پا سپیڈا اپنی تو جہ ریسر چ کے کا م کی طرف مر کو ز کر ے ،حکومت کو آٹو مو با ئل انڈ سٹر ی کی پا لیسی کا اعلا ن کر دینا چا ہئے، ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کر نے کو تیار ہے

صدر ایف پی سی سی آئی میاں ادریس کا اجلاس سے خطاب

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:27

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) صدر ایف پی سی سی آئی میاں محمد ادریس نے کہاہے کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان آٹو مو بائل اسپیئر پا رٹس امپورٹرز اور ڈیلرز ایسو سی ایشن (پا سپیڈا) کی مدد کر نے کو تیار ہے ، بہر حال ان کو اپنی تو جہ تصد یق شد ہ اور حقیقی اعداد وشما ر کی ریسر چ اور تر قی کی طر ف مر کو ز کر نا چا ہئے ۔ وہ بدھ کو نئی منتخب شد ہ ٹر یڈٖ با ڈی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے جس میں افتخار علی ملک ، فیڈریشن کے نائب صدر حمید اختر چڈا کے علا وہ چیئر مین پا سپیڈا نعیم شیخ، سید عبدالو حید شاہ اور پاسپیڈا کی ایگز یکٹو کمیٹی کے مختلف ممبرا ن نے شر کت کی ۔

میاں محمد ادریس نے کہا کہ حکو مت کو چا ئیے کہ وہ آٹو مو با ئل انڈ سٹر ی کی پالیسی کا فو رًاعلا ن کر ے اور پاسپیڈا کو اسٹیک ہو لڈر سمجھے ۔

(جاری ہے)

مسا ئل کا ذکر کر تے ہو ئے میاں نعیم شیخ نے فورم کو بتا یا کہ نا جا ئز سمگلنگ کی وجہ سے اس ایسو سی ایشن کو شدید نقصا ن پہنچا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ امپورٹ ڈیو ٹی بھی انتہا کو پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے مقا می مینو فیکچر ز کو شد ید تکالیف سے دو چار ہو نا پڑ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تھایلینڈ کے آٹو پارٹس انڈ سٹر ی کی صر ف ایکسپورٹ 25ارب ڈالر ہے جو پاکستان کی ٹو ٹل ایکسپورٹ سے زائد ہے ۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی سے گذارش کی کہ وہ ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے میٹنگ کا اہتمام کر ے تا کہ ان کے حقیقی مسائل کو حل کیا جا سکے ۔ افتخار علی ملک نے ایف پی سی سی آئی کے کردار کی پاسپیڈا کے مسائل سننے پر تعر یف کی اور اپنی طر ف سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔ آخر میں تا جر برادری نے امید ظاہر کی کہ پاسپیڈا کے مسائل تر جیحی بنیا دو ں پر حل ہو نگے ۔