حکومت قائمہ کمیٹی سے منظور سائبر کرائم بل پرغور کرے ، اس میں عوام کے جان و مال کا بھی خیال رکھا جائے، فریقین کے تحفظات دور کئے جائیں

پختونخوا سول سوسائٹی کے سربراہ قمر نسیم اور ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ نگہت دادا کی پریس کانفرنس

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پختونخوا سول سوسائٹی کے سربراہ قمر نسیم اور ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ نگہت دادا نے کہا ہے کہ حکومت قائمہ کمیٹی سے منظور شدہ الیکٹرانکس سائبر کرائم بل پرغور کرے ، اس میں عوام کے جان و مال کا بھی خیال رکھا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ فریقین کے تحفظات دور کئے جائیں۔ وہ بدھ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے قائمہ کمیٹی سے منظور شدہ الیکٹرانکس سائبر کرائم بل جو سول سوسائٹی، عوام، ہیومن رائٹس اور میڈیا کیلئے نقصان دہ ہے، ہمیں لگتا ہے کہ قائمہ کمیٹی کو بھی اسے دوبارہ پڑھنے اور اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بل کی مخالفت نہیں کرتے، ہم تو اس کے حق میں ہیں، قائمہ کمیٹی سے منظور شدہ بل سول سوسائٹی ، عوام، ہیومن راٹس اور میڈیا کیلئے نقصان دہ ہے، اس پر قائمہ کمیٹی کو دوبارہ غور کرنا چاہیے اور جب یہ بل قومی اسمبلی میں پیش ہوا تو وہ اس کو مزید مشورے اور غور و فکر سے منظور کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ سب مل کر فیصلہ کریں، سول سوسائٹی ، ہیومن راٹس کو بھی مشورے میں شامل کیا جائے، کیونکہ اس بل میں کسی قسم کا بالغ نابالغ میں فرق نہیں کیا گیا، سب کیلئے قانون برابر کر دیا ہے جو کہ انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بل میں عوام کے جان و مال کا بھی خیال رکھا جائے، ایسے تحفظات دور کئے جائیں، اس بل کی اس وقت ملک کو ضرورت ہے پر ہمیں اس میں بہت سی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :