الیکشن کمیشن کا سعد رفیق کی حلقہ این اے 122کی انتخابی مہم میں شرکت اور ریلوے کالونی کے اعلان کا نوٹس ،ان کے اعلانات پر ثبوت اور مواد اکٹھا کرنا شروع کر دیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی حلقہ این اے 122کی انتخابی مہم میں شرکت اور ریلوے کالونی کے اعلان کا نوٹس لے لیااوران کے اعلانات پر ثبوت اور مواد اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کالونی کا اعلان کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن کے واضح احکامات ہیں کہ بطور وزیر کسی بھی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا جا سکتا۔ انہوں نے پہلے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور اب بھی ریلوے کالونی کا اعلان کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے جس کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔