وفاقی وزیر داخلہ سے ڈی جی اے این ایف کی ملاقات، محکمے کی کارکردگی بارے آگاہ کیا، چوہدری نثار کی اے این ایف کو متحرک ادارہ بنانے کیلئے میجر جنرل خاور حیات کی کوششوں کی تعریف

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی اے این ایف نے ملاقات کر کے محکمے کی جانب سے جاری مختلف کارروائیوں سے آگاہ کیا،وزیر داخلہ نے اے این ایف کو متحرک ادارہ بنانے کیلئے میجر جنرل خاور حیات کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی اے این ایف نے الوداعی ملاقات کی، میجر جنرل خاور حیات نے وزیر داخلہ کو محکمے کی طرف سے جاری مختلف کارروائیوں سے آگاہ کیا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اے این ایف کو متحرک ادارہ بنانے کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :