قدرتی آفات سے کم سے کم نقصانات کے لئے جدید انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے،کسی بھی ناگہانی آفت سے قیمتی جان ومال کے نقصان کو کم سے کم کرنے کیلئے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیاہے
کسی بھی نا گہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ،پنجاب حکومت نے 2010 کے سیلاب اور اسکے بعد کی قدرتی آفات میں لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے،متاثرین کو فوری طورپر ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی، متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے عمل کو بہترحکمت عملی سے طے کیا ،آفات سے آگاہی اور کم سے کم تباہی کی حکمت عملی پر پوری طرح عمل ہونا چاہیے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا قدرتی آفات سے قومی آگاہی کے دن کے موقع پر پیغام
بدھ 7 اکتوبر 2015 22:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ قدرتی آفات سے کم سے کم نقصانات کے لئے جدید اندازسے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی نا گہانی آفت سے قیمتی جان و مال کو زیادہ سے زیادہ سے بچایا جا سکے-پنجاب حکومت نے قدرتی آفات سے نمٹنے اور جان ومال کے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لئے پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے اور اس ادارے کو پوری طرح فعال او رمتحرک بنایا گیاہے-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اس امر کی ضرورت ہے کہ عوام کسی بھی ناگہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے تیاری کے عمل میں رہیں تاکہ کم سے کم قیمتی جانی ومالی نقصان ہو، اس مقصد کے لئے عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے-انہوں نے کہاکہ عوام متعلقہ محکموں کے ہمراہ اسی وقت معاون کا ر ثابت ہوسکتے ہیں جب وہ ہر قسم کی صورتحال سے آگاہ ہوں اور قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہوں-انہوں نے کہاکہ قوم کے بچوں میں بھی قدرتی آفات سے آگاہی کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ذہنی اور جسمانی طو رپر تیار ہوں- اعلیٰ تعلیمی اداروں میں او ریونیورسٹیوں میں بھی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے بارے میں ریسرچ کو فروغ دینا چاہیے-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 2010 کے سیلاب اور اس کے بعد آنے والی قدرتی آفات میں لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بروقت اقدامات کئے اور متاثرین کو فوری طورپر ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی گئی-سیلاب کے دوران لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ انہیں ہر قسم کی اشیاء خوردونوش بھی فراہم کی گئیں او رسیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے عمل کو بہتر حکمت عملی کے ذریعے طے کیا گیا- آج کے دن کا پیغام یہی ہے کہ آفات سے آگاہی اور کم سے کم تباہی کی حکمت عملی پرپوری طرح عمل کیاجائے-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.