بیلجیئم یورپی یونین کا اہم رکن ملک ہے ، مختلف شعبوں میں بیلجیئم کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں

پنجاب اور بیلجیئم کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈیری فارمنگ، سیلاب سے بچاؤ، توانائی اوردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا گیاہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں،توانائی اور معیشت کے فروغ میں چولی دامن کا ساتھ ہے ، حکومت توانائی سیکٹر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، وزیراعلیٰ شہبازشریف کی بیلجیئم کے سفیر کی قیادت میں ٹریڈ مشن سے ملاقات پنجاب حکومت کے ساتھ تجارتی او رمعاشی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے عزم کے ساتھ کام کررہے ہیں سفیر بیلجیئم

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں بیلجیئم کے سفیر ورہیڈن فریڈرک کی قیادت میں ٹریڈ مشن نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا -وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بیلجیئم کے ٹریڈ مشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں تاہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے دونوں ملکو ں کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے-انہوں نے کہاکہ بیلجیئم یورپی یونین کا ایک اہم رکن ملک ہے او رہم لجیئم کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں -پنجاب اوربیلجیئم کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی ،ڈیری فارمنگ ، سیلاب سے بچاؤ،آبپاشی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں - بیانفارمیشن ، ٹیکنالوجی ،ڈیری فارمنگ ، سیلاب سے بچاؤ اور آبپاشی کے شعبوں میں بیلجیئم کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اصلاحات متعارف کرائی ہیں-سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام متعارف کرایا گیاہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیاگیاہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں-انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے-پنجا ب حکومت نے صوبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں-وزیراعلیٰ نے کہاکہ توانائی اور معیشت کے فروغ کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے-حکومت توانائی سیکٹر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے-2017 کے اختتام تک توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی-انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے چیلنج سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجا رہاہے-پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک صفحہ پر ہے-بیلجیئم کے سفیر ورہیڈن فریڈرک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کے ساتھ تجارتی او رمعاشی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں- پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے -انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عزم کے ساتھ کام کررہے ہیں-صوبائی وزراء ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، خلیل طاہر سندھو، مشیر ڈاکٹر اعجاز نبی ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خوراک اور چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے-بیلجیئم کے ٹریڈ مشن نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے سربراہ شامل تھے-

متعلقہ عنوان :