معیاری تعلیم کا فروغ قوموں کی تقدیرسنوارنے کا واحد طریقہ ہے‘ تعلیم ایک صبرآزما عمل ہے جو نسل در نسل اعلیٰ اقدار و روایات کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہے، صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنوازکی وفد سے گفتگو

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کا فروغ قوموں کی تقدیرسنوارنے کا واحد طریقہ ہے، تعلیم ایک صبرآزما عمل ہے جو نسل در نسل اعلیٰ اقدار و روایات کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہے، اس کے حصول سے معاشرے میں فرسودہ خیالات و روایات کا خاتمہ ہوتا ہے اور مہذب رویوں کے حامل لوگ ہر شعبہ زندگی میں ترقی و خوشحالی کے ضامن بنتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ کے وفد سے بات کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نونہالان وطن کی ذہنی و علمی آبیاری کیلئے جدت آمیز اور سٹریٹجک اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ علم و عمل کو اپنی زندگی کا اولین شعار بنانے سے ہی درحقیقت ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

علم ہر مرد و عورت پر فرض ہے۔ علم سے بے بہرہ افراد کو تعلیم فراہم کرنا نہ صرف سٹیٹ کی ذمہ داری ہے بلکہ سول سوسائٹی کا بھی معاشرتی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حصول تعلیم پر زور دینا اس لئے بہت ضروری ہے کہ اس سے شہروں اور خصوصاً دیہاتوں میں آج بھی غلط رسم و رواج سے نجات حاصل نہیں کی جاسکی۔ جب لوگ پڑھے لکھے ہوں گے تواچھے بُرے کی تمیز اور ذہنی پختگی تعلیم کے ذریعے پیدا ہوگی تو بہبود آبادی کے پروگرامز بھی کامیاب ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :