حکومت پنجاب ضرورت مندوں کے ہاتھوں میں کشکول کی بجائے ہنر دیکھنا چاہتی ہے،محکمہ بیت المال پنجاب نے علاج معالجہ کی مفت سہولیات کے بعد مستحقین کے سفری اخراجات بھی اپنے ذمہ لے لئے ہیں

صوبائی وزیرسید ہارون احمد سلطان بخاری کی این جی اوز کے نمائندگان سے گفتگو

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اپنے فلاحی اقدامات میں معاشرہ کے کسی طبقہ کو نظرانداز نہیں کیا، جہاں طالب علم، صنعت کار، تاجر اور مزدور وزیراعلیٰ کے انقلابی منصوبوں سے فیض یاب ہو رہے ہیں وہاں معذور اور مستحق افراد کیلئے بھی ایسی پالیسیاں ترتیب دی جا رہی ہیں جن کے تحت وہ نہ صرف اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں گے بلکہ ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار مستحق افراد کی بحالی کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب ضرورت مندوں کے ہاتھوں میں کشکول کی بجائے ہنر دیکھنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیوٹا کی معاونت سے مفت فنی تربیتی کورس متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بیت المال پنجاب نے علاج معالجہ کی مفت سہولیات کے بعد مستحقین کے سفری اخراجات بھی اپنے ذمہ لے لئے ہیں۔ اب 60سال سے زائد عمر کے افراد پبلک ٹرانسپورٹ میں سبز رنگ کا ایل ٹی سی کارڈ دکھا کر مفت سفر کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :