سانحہ منیٰ میں 47شہداء کی تصدیق ہوئی شہداء کی تعداد87تک پہنچ گئی ہے ٗپیر امین ا لحسنات

ضمنی انتخابات میں اتھارٹی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے ٗ میڈیا سے گفتگو

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)وزیرمملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں 47شہداء کی تصدیق ہوئی شہداء کی تعداد87تک پہنچ گئی ہے، ضمنی انتخابات میں اتھارٹی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے، لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال چالیس لاکھ اہل ایمان نے حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور سانحہ منیٰ میں شہید اور لاپتہ حاجیوں کی تلاش میں سرگرم عمل سے اب تک 47شہداء کی شناخت کی جا چکی ہے ٗشہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد 87تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ملک میں ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اتھارٹی کو نوٹس لینا چاہیے تاکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور اب لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایازصادق بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔