لیسکو کے میٹر ریڈر ز بجلی چوری میں ملوث نکلے

سرویلنس ٹیم نے اقبال ٹاؤن ڈویثرن میں بجلی چوری میں ملوث میڑ ریڈرز کو معطل کر کے سرکل بھجوا دیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) کے میٹر ریڈر ز بجلی چوری میں ملوث نکلے ، سرویلنس ٹیم نے اقبال ٹاؤن ڈویثرن میں بجلی چوری میں ملوث میڑ ریڈرز کو معطل کر کے سرکل بھجوا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں حکومت کی جانب سے بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سپیشل سرویلنس ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کے ذمہ بجلی چوری میں ملوث افراد اور لیسکو اہلکاروں کی مانیٹرنگ کر کے بجلی چوروں کو پکڑنا ہے۔

اس ضمن میں سرویلنس ٹیم نے اقبال ٹاؤن ڈویثرن میں یونین جنرل سیکرٹری اسرار احمد ودیگر میڑریڈرز کی بجلی چوری پکڑی تھی ۔جس پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث میٹر ریڈرز کو معطل کر کے سرکل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والے اہلکاروں میں کینال روڈ سب ڈویثر ن کے میٹر ریڈر محمد جاوید اور اسرار احمد شامل ہیں جبکہ ملتان روڈ کے حیدر شا ہ ،ٹھوکر نیاز بیگ کے محمد مجاہد کو معطل کیا گیا ۔

اسی طرح اقبال ٹاؤن کے میاں نوید اور اعوان ٹاؤن کے میٹر ریڈر محمد اعظم کوبھی معطل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی چوری میں ملوث لیسکو ملازمین کو بچانے کیلئے ہائیڈرو یونین کے عہدیدار سرگر م ہو گئے ہیں جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویثرن میں بجلی چوری پکڑنے والی سرویلنس ٹیم کے ممبر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :