لاہور ٹورسٹ بس سروس شہر کی سیاحت کو ایک نیا رنگ دے گی ‘رانا مشہود احمد خاں

ڈبل ڈیکر بسیں قذافی سٹیڈیم سے شروع ہو کر نہر کنارے ، مال روڈ ، داتا دربار سے ہوتی ہوئی فوڈ سٹریٹ ، فورٹ روڈ پہنچیں گی قذافی سٹیڈیم اور فورٹ روڈ پر ان بسوں کے ٹرمینل تعمیر کئے جا رہے ہیں ، سیاح لطف اندوز ہوں گے ‘صوبائی وزیر سیاحت

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) صوبائی وزیر سیاحت رانا مشہود احمد خاں نے قذافی سٹیڈیم کے قریب تیار کئے جانے والے لاہور ٹورسٹ بس سروس کے ٹرمینل کا دورہ کیا - رانا مشہود احمد نے ٹرمینل میں تعمیر کئے جانے والے جدید کنٹرول روم ، ٹکٹ گھر ، سوونئیر روم اور ورکشاپ دیکھیں اور تعمیراتی کام کے معیار کا بغور جائزہ لیا - اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہا کہ لاہور ٹورسٹ بس سروس شہر کی سیاحت اور اس کے قدیم چھپے ہوئے گوشوں تک عام آدمی کی رسائی کے سلسلے میں ایک انقلابی قدم ثابت ہو گی - انہوں نے کہا کہ لاہور ٹورسٹ بس سروس کا 2 بسوں پر مشتمل پائلٹ پراجیکٹ بہت جلد شروع کیا جا رہا ہے - بعد ازاں ان دو منزلہ بسوں کی تعداد بڑھا کر دس کر دی جائے گی - انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم سے براستہ نہر کنارے مال روڈ ، داتا دربار ہوتی ہوئی ٹورسٹ بسیں اپنی منزل فوڈ سٹریٹ فورٹ روڈ پر پہنچیں گی اور اس سروس سے غیر ملکی و ملکی سیاح بے حد لطف اندوز ہوں گے - انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کی طرح فورٹ روڈ پر بھی اس بس سروس کا ٹرمینل بنایا جا رہا ہے -

متعلقہ عنوان :