ایک ہفتے میں 339ڈینگی کے مریض سا منے آئے ہیں، وزیر صحت سندھ

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:01

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دورا ن ڈینگی وا ئرس سے متا ثرہ 339مریض سا منے آئے جن میں 330کا تعلق کرا چی سے جبکہ ڈینگی وا ئرس سے متا ثرہ ایک مریض گزشتہ دن ایک نجی ہسپتا ل میں انتقا ل کر گیا ۔یہ با ت انہو ں نے منگل کو جاری ہو نے والے ایک بیا ن میں کہی ۔انہو ں نے کہا کہ دو مریضو ں کا تعلق عمر کو ٹ ،4کا تعلق میرپورخاص اور سکھر ،لا ڑ کا نہ اور گھو ٹکی سے ایک ایک مریض سا منے آیا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ اب تک ڈینگی وائرس سے متا ثرہ افرا د کی تعدا د 2017ہے اور ڈینگی وا ئرس سے متعلق آگہی مہم جا ر ی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکتو بر کے اختتا م تک صو بے بھر میں مہم مکمل ہو جا ئے گی ۔جا م مہتا ب حسین ڈہر نے تمام سر کا ر ی و نجی ہسپتا لو ں کی انتظا میہ کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ڈینگی وا ئرس سے متا ثرہ مریضو ں کی تعدا د کے با ر ے انچا ر ج ڈینگی پرو گرا م ڈا کٹر مسعود سو لنگی کو با قا عدہ رپو ر ٹ کریں تا کہ مریضو ں کا ریکا ر ڈ رکھا جا سکے ۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر صحت نے غلا م محمد مہر میڈیکل کا لج کے پرنسپل کو بھی ہدا یت کی کہ وہ کا لج کے پرو فیسر اور ایسو سی ایٹ پرو فیسر ز کا سو ل ہسپتال سکھر کے دورے کو یقینی بنا ئیں تا کہ ان کی قا بلیت اور تجر بے سے نوجوا ن ڈا کٹرز کو سیکھنے کا مو قع ملے ۔

متعلقہ عنوان :