وزیراعلیٰ پنجاب کا عطائی کے غلط علاج سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس، ملزم کی گرفتاری کا حکم

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کامونکی کے نواحی گاؤں ہرپوکی میں عطائی کے غلط علاج اور زائدالمیعاد ادویات دینے سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او اور ڈی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو فی الفور گرفتارکرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے-

متعلقہ عنوان :