وزیراعلیٰ پنجاب کا وہاڑی اور میاں چنوں میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خانیوال چوک ‘ وہاڑی اور اقبال نگر ‘ میاں چنوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :