وزیراعلیٰ پنجاب کا مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر نائب صدر شہباز جٹ کے والد کے انتقال پراظہار تعزیت

بدھ 7 اکتوبر 2015 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر نائب صدر شہباز جٹ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔