قدرتی آفات سے کم سے کم نقصانات کے لئے جدید انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے ‘ شہبازشریف

پنجاب حکومت نے 2010 کے سیلاب ،اس کے بعد کی قدرتی آفات میں لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے آفات سے آگاہی ،کم سے کم تباہی کی حکمت عملی پر پوری طرح عمل ہونا چاہیے‘وزیراعلیٰ کا قدرتی آفات سے قومی آگاہی کے دن کے موقع پر پیغام

بدھ 7 اکتوبر 2015 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ قدرتی آفات سے کم سے کم نقصانات کے لئے جدید اندازسے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی نا گہانی آفت سے قیمتی جان و مال کو زیادہ سے زیادہ سے بچایا جا سکے،پنجاب حکومت نے قدرتی آفات سے نمٹنے اور جان ومال کے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لئے پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے اور اس ادارے کو پوری طرح فعال او رمتحرک بنایا گیاہے-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اس امر کی ضرورت ہے کہ عوام کسی بھی ناگہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے تیاری کے عمل میں رہیں تاکہ کم سے کم قیمتی جانی ومالی نقصان ہو، اس مقصد کے لئے عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے-انہوں نے کہاکہ عوام متعلقہ محکموں کے ہمراہ اسی وقت معاون کا ر ثابت ہوسکتے ہیں جب وہ ہر قسم کی صورتحال سے آگاہ ہوں اور قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہوں-انہوں نے کہاکہ قوم کے بچوں میں بھی قدرتی آفات سے آگاہی کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ذہنی اور جسمانی طو رپر تیار ہوں- اعلیٰ تعلیمی اداروں میں او ریونیورسٹیوں میں بھی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے بارے میں ریسرچ کو فروغ دینا چاہیے-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 2010 کے سیلاب اور اس کے بعد آنے والی قدرتی آفات میں لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بروقت اقدامات کئے اور متاثرین کو فوری طورپر ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی گئی-سیلاب کے دوران لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ انہیں ہر قسم کی اشیاء خوردونوش بھی فراہم کی گئیں او رسیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے عمل کو بہتر حکمت عملی کے ذریعے طے کیا گیا- آج کے دن کا پیغام یہی ہے کہ آفات سے آگاہی اور کم سے کم تباہی کی حکمت عملی پرپوری طرح عمل کیاجائے-

متعلقہ عنوان :