سندھ رینجرز کیخلاف اشتہارات کا معاملہ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن لطیف صدیقی معطل

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 21:57

سندھ رینجرز کیخلاف اشتہارات کا معاملہ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن لطیف ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) سندھ رینجرز کیخلاف اشتہارات کے معاملے پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن لطیف صدیقی معطل کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کیخلاف اخبارات مین اشتہارات شائع کروانے کا معاملہ ڈرامائی صورتحال اختیار کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ایس ایس پی انویسٹیگیشن لطیف صدیقی کو معطل کردیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لطیف صدیقی کے احکامات پر رینجرز کیخلاف اخبار میں اشتہارات چھپوائے گئے تھے۔ یاد رہے کہ ایس ایس پی انویسٹیگیشن لطیف صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقات کیلئے دبئی میں موجود جے آئے ٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :