تنخواہوں میں اضافہ سانحہ منیٰ کے شہدا کی فاتحہ خوانی پر غالب آگیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 7 اکتوبر 2015 21:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پورے زوروشور سے کرنے کی غرض سے متحد ہوتے ہوئے سانحہ منیٰ کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانہی بھی بھول گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس شروع ہونے سے پہلے کئی ارکان ساننحہ منیٰ کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کرانے کیلئے پہل کرنے کی باتیں کرتے نظر آئے لیکن ایوان میں پہنچتے ہی وہ سب کچھ بھول گئے اور ان کی تمام ترتوجہ تنخواہوں کی طرف مبزولہوگئی یہاں تک کہ وزیر قانون کے ایوان میں پہنچتے ہیں خواتین کے ایک گروپ نے انہیں گھیر لیا اور مطالبہ کیا کہ قانون سازی سے بھی پہلے تنخواہوں کا مسئلہ حل کیا جائے ۔