Live Updates

عمران خان لاہور آکر پھر انتشار پھیلارہے ہیں،ناکامی کے خوف سے عمران خان نے مینار پاکستان پرجلسہ نہیں کیا ،صوبائی رانا بابرحسین

بدھ 7 اکتوبر 2015 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان لاہور آکر پھر انتشار پھیلارہے ہیں،ناکامی کے خوف سے عمران خان نے مینار پاکستان پرجلسہ نہیں کیا ،مزنگی چونگی پر بھی ان کا جلسہ ناکام ہوگا ، خیبرپختون خواہ میں لوٹ مار جاری ہے ،عمران خان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے نعر ے لگاتے رہے مگر ان کے یہ نعرے حقیقت نہ بن سکے ۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں اداروں اور محکموں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہاہے جس سے صوبے میں ای گورننس کو فروغ مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو خدمات کی بروقت اور بہترین انداز میں فراہمی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اسی مقصد کیلئے پنجاب حکومت تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، امن عامہ، پولیس اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے جبکہ سمارٹ فونز کے ذریعے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ کے ساتھ عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے اور قیام امن کے حوالے سے سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے، اسی طرح پنجاب میں جدید نالج پارک کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور نالج پارک کے منصوبے کی تکمیل سے تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارمینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے اراضی اورفرد ملکیت کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیاگیا ہے جس سے عوام کیلئے اراضی کی دستاویزات کا حصول آسان بنادیاگیاہے اورجدید ٹیکنالوجی کی بدولت کرپشن،دھوکہ دہی وجعلسازی کا خاتمہ کیاگیا ہے`

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :