`دھرنا سیاست ملکی ترقی میں رخنہ سیاست کے مترادف ہے ،میاں طاہر جمیل

عوامی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ ہی موثر فورم ہے،ایم پی اے`

بدھ 7 اکتوبر 2015 21:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) )یوتھ ونگ ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست ملکی ترقی میں رخنہ سیاست کے مترادف ہے عوامی مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ ہی موثر فورم ہے گھیراؤ جلاؤ‘ توڑ پھوڑ ‘ دھرنا ‘ احتجاج ‘ لانگ مارچ اور شارٹ مارچ کی سیاست کا دور گزر چکا ہے عمران ملک میں سنجیدہ سیاست کے فروغ کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اپنا کردار کریں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم قومی لیڈر شپ اور ریاستی داروں پر عمران خان کی تنقید اور الزام تراشی کسی بھی طور پر ملک و قوم کے مفاد اور جمہوریت کے لئے نیک شگون نہیں ۔ اختلافات کے تنازعات کا رنگ دیکر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا غیر ملکی طاقتوں کا ایجنڈا ہے جس کی حوصلہ افزائی نہیں حوصلہ شکنی ہونی چاہئے فیصل آباد مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ ہے ‘مسلم لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب بھر میں ضمنی و بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی کارکن نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں`

متعلقہ عنوان :