`فیصل آباد،ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے بننے والا پہلا صنعتی یونٹ کل سے کام جزوی طور پر شروع کرے گا`

بدھ 7 اکتوبر 2015 21:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے زیر اہتمام ملک کے جدید ترین اور سب سے بڑے صنعتی علاقہ ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے بننے والا پہلا صنعتی یونٹ 9 اکتوبر سے کام جزوی طور پر شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ایلومینیم بیوریج کینز لمیٹڈ 75 ملین امریکی ڈالر سے قائم کیا جا رہا ہے جس کی پیداوار ی استعداد 1.2 بلین ہوگی۔

یہ ادارہ نہ صرف پاکستان کی مقامی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ اس کی پیداوار دوسرے علاقائی ملکوں کو بھی برآمدکی جا سکے گی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور فیڈمک کے چیئرمین میاں محمد ادریس جمعہ کے روز اس یونٹ کا باضابطہ افتتاح کرینگے۔ اس تقریب میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد نواز بھی شرکت کرینگے۔ `