نائیجریامیں دوخاتون خودکش بمباروں کا مسجد میں حملہ،15افرادجاں بحق

شدت پسندوں کانائیجرین فوج کیمپ پر حملہ،جوابی کارروائی میں 100حملہ آرو مارے گئے

بدھ 7 اکتوبر 2015 21:17

نائیجریامیں دوخاتون خودکش بمباروں کا مسجد میں حملہ،15افرادجاں بحق

دماتورو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) نائجیریا میں دو خاتون خودکش بمباروں نے ایک مسجد کو ہدف بنایا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے،ایک دوسرے حملے کے حوالے سے ملکی فوج نے بتایا کہ بوکو حرام کے شدت پسندوں نے رات کو ریاست یوب کے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا تاہم اسے پسپا کردیا گیا اور جوابی کارروائی میں 100 حملہ آور مارے گئے۔

،تفصیلات کے مطابق واقعے میں دو خودکش بمبار جبکہ 13 نمازی بھی جاں بحق ہوئے.،ایک دوسرے حملے کے حوالے سے ملکی فوج نے بتایا کہ بوکو حرام کے شدت پسندوں نے رات کو ریاست یوب کے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا تاہم اسے پسپا کردیا گیا اور جوابی کارروائی میں 100 حملہ آور مارے گئے۔ فوجی ترجمان کرنل سانی عثمان نے کہا کہ گونیری کے گاؤں میں ہونے والی اس لڑائی میں سات فوجی بھی مارے گئے جبکہ نو زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

کچھ گھنٹے بعد مقامی وقت صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب خودکش حملہ آوروں نے فجر کی نماز کے دوران مسجد کو ہدف بنایا۔ایک رہائشی ابراہیم موسیٰ نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسری سے جب بوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بھی خود کو اڑالیا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 15 لاشیں گنی تھیں جبکہ 12 دیگر افراد کو دماتورو کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :