ایف پی سی سی آئی کا جی ایس پی پلس سیمینار بز نس کمیو نٹی میں شعور پیدا کر ے گا،صدرایف پی سی سی آئی

بدھ 7 اکتوبر 2015 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ایف پی سی سی آئی کے جی ایس پی پلس سیمینار کی بڑ ی اہمیت ہے کیو نکہ اسکی وجہ سے بز نس کمیو نٹی میں شعور پیدا ہو گا اور سر مایہ کا ری کے نت نئے مواقع تلاش کر نے میں مد د ملے گی جس کی وجہ سے ہمارے ملک کے یو رپی یو نین کے ممبرا ن ممالک سے معاشی تعلقا ت کو فروغ ملے گا ۔ یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر میاں محمد ادریس نے فیڈریشن ہا ؤ س میں کراچی میں جی ایس پی پلس پر سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔

۔ ایس ایم منیر پیٹر ن ان چیف نے اپنے خیالا ت کا ظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس ملنا بلا شعبہ ایک سنگ میل ہے جس کی وجہ سے بین الا قوامی ما رکیٹ میں پاکستانی اشیا ئے کے اعلیٰ معیا ر پر اعتماد کاا ظہارہو تا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ سے پاکستان بین الا قوامی تجا رت میں بھر پو ر حصہ لے سکے گا اور ملک کے معاشی استحکام کے لیے اضا فی ایکسپورٹ رونیوپیدا کر ے گا ۔

اس موقع پر گلزار فیر وز چیئر مین جی ایس پی پلس ڈیسک نے تفصیلی بر یفنگ دی ۔ آخر میں بز نس کمیو نٹی نے جی ایس پی پلس سیمینار کی تعر یف کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ جی ایس پی پلس مثبت پیداواری نتا ئج کا پیش خیمہ ثابت ہو گا اور ہمارے ملک کی یو رپی یو نین کے ممبرا ن ممالک کے ساتھ تجا رت سر مایہ کا ری اور اقتصادی تعلقا ت کو بہتر بنا نے کے موقع فر اہم کر ے گا ۔