اشرف نوناری نے سندھ نیشنل پارٹی ختم کرکے نئی قوم پرست جماعت بنانے کا اعلان کردیا

نئی پارٹی بنانے کا مقصد سندھ میں صحت مند، پرامن سیاسی کلچرکو فروغ دینا ہے،اشرف نوناری

بدھ 7 اکتوبر 2015 21:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سندھ نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس ’’نیشنل ہاؤس ‘‘ حیدرآباد میں چیئرمین اشرف نوناری کی زیر صدارت منعقد کیا گیاا ،اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور سندھ نیشنل پارٹی کی 17 سالہ قومی جدوجہد کا تفصیلی جائز لیا گیا ، طویل مشاورت کے بعد سندھ نیشنل پارٹی کو ختم کرکے نئی قوم پرست پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،جس کے نام، منشور اور پرچم کی منظوری کیلئے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ،کمیٹی 10روز میں پارٹی کا نام، جھنڈا اور آئین تشکیل دی کر سینئرورکرز اجلاس میں پیش کرینگے ، کمیٹی نئی پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے سندھ کے تمام قومپرست رہنماؤں، ادیبوں ، دانشورں ،وکلا ،سول سوسائٹی ،کالم نگار ،اور پارٹی کارکنان سے صلاح مشورہ کرے گی ،جبکہ نئی پارٹی کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائیگا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف نوناری نے کہا کہ سندھ نیشنل پارٹی کی 17سالہ جدوجہد کے باوجود بھی پارٹی قیادت کی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی سندھی عوام ،قوم پرستوں کا اعتماد حاصل نہ کرسکی ، اورپارٹی کو متضاد اور داغدار بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک نئی جمہوری قوم پرست پارٹی کا بنیاد ڈال کر مایوس کارکنان کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرینگے ،کیونکہ سندھ کو ایک اسی سیاسی قوم پرست جماعت کی ضرورت ہے جو پرامن طور پر فیڈریشن میں رہتے ہوئے سندھی قوم اور سندھ کے حقوق کیلئے آئین کے مطابق جدوجہد کرے ،اشرف نوناری نے کہاکہ نئی پارٹی بنانے کا مقصد سندھ میں صحت مند، پرامن سیاسی کلچرکو فروغ دینا ہے نئی جماعت کا اعلان کرکے سندھی قوم کو خوشخبری دینگے ، اجلاس میں نجیب احمد تھیبو ،شبیر انقلابی ، اختر سندھی،ڈاکٹر عظمیٰ جوکھیو ،کامریڈ انورکھوکھر ، عابدہ صدیقی ،زاہد نائچ ، نسیم اختر،سجاد احمد مستوئی ، آصف سنجرانی ،عابد ناہیوں ،آمنہ سندھو ،حلیمہ لغاری ،سلیم سندھی ،عبدالستار بروہی ، دلیپ کمارھوریکی ،رجب علی، خادم بلوچ سمیت سینئر ورکرز اور برزگ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کئے گئے تمام فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے سندھی قوم اور سندھ کے حقوق کے لئے اشرف نوناری کی زیرقیادت پرامن جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :