عظیم صو فی بزرگ حضرت عبداﷲ شاہ غازی کے1286ویں عر س کی تقریبات اختتام پذیر

حضرت عبداﷲ شاہ غازی کی اسلام کیلئے لازوال خدمات ہم سب کیلئے ایک مشعل راہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) عظیم صو فی بزرگ حضرت عبداﷲ شاہ غازی کے1286ویں عر س کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئی ہیں، آخری روز بدھ کو وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے مزار پر حاضری دی پھول کی چادر چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی۔سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ بلاتفریق کرپشن کے خاتمہ کیلئے صو بے میں خود مختیار احتساب کمیشن بنانے جارہے ہیں۔

کراچی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداﷲ شاہ غازی کے بارہ سو پچاسی ویں عرس کی تین روزہ سالانہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ،آخری دن کی تقریبات میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ،وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی اورمزار پر حاضری دی پھول کی چادر چڑہائی اور فاتح خوانی کی ۔عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گے تھے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مزار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں ۔مزار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی ۔انکا کہنا تھا کہ سندھ سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے خود مختیار احتساب کمیشن بنانے جارہے ہیں۔وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بے نظیر بھٹو کی شہادت سے متعلق پیر پگارا کے بیان پر تبصر ہ کچھ یوں کیا ۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ حضرت عبداﷲ شاہ غازی کی اسلام کیلئے لازوال خدمات ہم سب کیلئے ایک مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :