خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں کو اعلیٰ کوالٹی گندم کا بیج مفت فراہم کرنے کافیصلہ
وزیراعلی نے بیج مفت فراہم کرنے کیلئے مالی سال کیلئے مختص شدہ 19 کروڑ روپے کی رقم میں ایک ارب روپے کا اضافہ کرنے کی منظوری دیدی صوبے میں گندم کی پیداوار مزید بڑھانے کیلئے آئندہ مالی سال سے کسانوں کو کھادوں پر سبسڈی بھی دی جائیگی، پرویزخٹک
بدھ 7 اکتوبر 2015 20:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے موجودہ صوبائی حکومت کے انصاف فوڈ سیکورٹی پروگرام کے تحت صوبے کے کسانوں کو اعلیٰ کوالٹی کا تصدیق شدہ گندم کا بیج مفت فراہم کرنے کی غرض سے رواں مالی سال کیلئے مختص شدہ 19 کروڑ روپے کی رقم میں ایک ارب روپے کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے یہ رقم صوبہ پنجاب سے تصدیق شدہ بیج کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی جو صوبے کے ایک سے ساڑھے بارہ ایکٹرزرعی اراضی رکھنے والے کاشتکاروں میں مفت تقسیم کیا جائے گا یہ منصوبہ صوبے کو گندم کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے کا حصہ ہے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں گندم کی پیداوار مزید بڑھانے کیلئے آئندہ مالی سال سے کسانوں کو کھادوں پر سبسڈی بھی دی جائے گی بدھ کے روزوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں انصاف فوڈ پروگرام کے تحت کسانوں کو گندم کا مفت بیج فراہم کرنے کے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ اعانتی نرخوں پر کسانوں کو زرعی کھادیں فراہم کرنے کے حوالے سے مالی معاملات اور اس مجوزہ سکیم سے کسانوں کو ہونے والے فوائد کا جائزہ لیکر تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ سکیم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جا سکے اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت اکرام اﷲ گنڈا پور، زراعت کی پارلیمانی سیکرٹری زرین ضیاء، ارکان صوبائی اسمبلی سمیع اﷲ خان و ارباب جہانداد خان، زراعت اور منصوبہ بندی و ترقیات کے سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی وزیراعلیٰ نے محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ گندم کے معیاری ، مفید اور تصدیق شدہ بیج کی تیاری میں بھی خود کفالت حاصل کرنے کے اقدامات کریں اور مفت بیج کی فراہمی کی سکیم کے اہداف میں تصدیق شدہ بیج کی پیداوار میں خود کفالت کو بھی شامل کریں انہوں نے کہاکہ چونکہ ہر سال گندم اور اس کے بیج کی پنجاب سے درآمد پر خیبرپختونخوا کے خزانے سے بھاری رقم خرچ کرنا پڑتی ہے اسلئے صوبے کی ضروریات کے مطابق مقامی طور پر گندم پیدا کرنا ہماری ناگزیر ضرورت بن چکی ہے اور اسی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 3.77 ارب روپے کی لاگت سے تین سالہ انصاف فوڈ سیکورٹی پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت کسانوں کو مفت بیج فراہم کیا جا رہا ہے اور اس کے بدلے میں کسانوں کو اپنی گندم کی پیداوار کا 50 فیصد حصہ صوبائی حکومت کو فروخت کرنا ہو گا جس سے صوبہ اپنے ضرورت کی تمام گندم مقامی طور پر پیدا کرنے کے قابل ہو سکے گاوزیراعلیٰ نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ تخم کی خریداری اور اس کی کسانوں کو فراہمی کے عمل کو تیز کرے اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سکیم سے صوبے کے 9 لاکھ 78 ہزار کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور اس سے صوبے میں گندم کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ ہو گا اجلاس میں مفت بیج کی فراہمی کیلئے کسانوں کی اہلیت کی بھی منظوری دی گئی جس کے مطابق ایک سے ساڑھے بارہ ایکٹر اراضی رکھنے والے کاشتکار یہ بیج مفت حاصل کر سکیں گے اور محکمہ زراعت اور مال کے ضلعی افسر بیج کے حصول کیلئے دی گئی درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں گے جبکہ بیج کی تقسیم کا کام ضلعی سطح کی کمیٹیوں کے سپر د کیا گیا ہے جن میں بلدیاتی اداروں کے کسان کونسلر بھی شامل ہوں گے اجلاس کو بتایا گیا کہ بیج کے حصول کیلئے اب تک 20 ہزار ٹن بیج کی طلب آچکی ہے جبکہ محکمہ زراعت نے 16 ہزار تین سو ٹن بیج کی خریداری کے انتظامات کئے ہیں اجلاس کومزید بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت تین سالوں میں صوبہ بھر میں 9 لاکھ 78 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کا شت کی جائے گی �
(جاری ہے)
�
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.