وزیر داخلہ چودھری نثار سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل خاور حیات کی الوداعی ملاقات

ڈی جی اے این ایف نے وزیر داخلہ کو انسداد منشیات بارے محکمے کی مختلف کارروائیوں سے آگاہ کیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ڈی جی اے این ایف (اینٹی نارکاٹیکس فورس ) میجر جنرل خاور حیات نے الوداعی ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی اے این ایف نے انسدادِ منشیات کے سلسلے میں محکمے کی جانب سے جاری مختلف کارروائیوں سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے انسدادِ منشیات اور اے این ایف کو فعال اور متحرک ادارہ بنانے کے سلسلے میں میجر جنرل خاور حیات کا کاوشوں کو سراہااور ان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :